بہاولنگر؛ تیز رفتار بس اورلوڈر رکشے میں تصادم،3 افرادجاں بحق ، 2 زخمی

9

 

بہاولنگر،07 جون  ( اے پی پی ): بہاولنگر چشتیاں روڈ پر سگریٹ فیکٹری کے قریب  تیز رفتار بس اورلوڈر رکشے میں تصادم،  حادثے میں لوڈر رکشے پر سوار 3 افرادجاں بحق جبکہ  2 زخمی ہوگئے۔  جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شہسوار،افضل اور ندیم کے ناموں سے ہوگئی ہے ، زخمیوں اور  لاشوں  کو ڈسٹرکٹ  ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے ۔بس چھوڑ کر ڈرائیور  موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔