اوور سپیڈ کرنے والی اور لین وائلیشن کرنے والی گاڑیوں کے خلاف “نو مور” مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری،873 گاڑیوں کو جرمانے  

22

ملتان، 08جون(اے پی پی):اوور سپیڈ کرنے والی اور لین وائلیشن کرنے والی گاڑیوں کے خلاف “نو مور” مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ اوور سپیڈ اور لین وائلیشن کرنے والی گاڑیاں نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے روڈ یوزر کی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیتی ہیں جو کہ نہایت خطرناک ہیں اور کسی بھی غیر معمولی حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں ۔ اور کہا موٹروے سنٹرل 2 زون پر تیز رفتاری اور لین وائلیش کرنے والوں کے خلاف “نو مور” مہم جاری ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ایسے ڈرائیورز پر جرمانے کیے جا رہے ہیں اور وارننگ دی جا رہی ہے .

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود کے وژن ، ڈی آئی جی/زونل کمانڈر فدا حسین مستوئی کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل کی ہدایات پر موٹروے پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف “نو مور” مہم جاری رکھتے ہوئے تمام ڈرائیور حضرات کو وارننگ جاری کردی ہے، موٹروے سنٹرل 2 زون سیکٹر ملتان پر پاکستان کے جدید آئی ٹی ایس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی سپیڈ چیکنگ کی جا رہی ہے اور سپیڈ کرنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جا رہا ہے، جاری مہم کے تحت 873 گاڑیوں کو جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

 سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ ٹال پلازہ جات پر  آفیسر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ موٹروے پر وائلیشن کرنے والی گاڑی بغیر جرمانہ کے موٹروے سے آؤٹ نا ہو سکے اور کہا کہ  کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے۔