اسلام آباد،8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فلم ڈویژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں نیوز کانٹینٹ کو کم کر کے تفریحی مواد کو بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فلیکس کے نام سے نیا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں جس میں پی ٹی وی کا سارا آرکائیو شامل کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کا کام قومی بیانیہ کی تشکیل ہے نہ کہ پرائیویٹ میڈیا کے ساتھ دوڑ لگانا ہے ، بد قسمتی سے اس وقت سکرین پر اچھے و معیاری تحریری مواد کا فقدان ہے۔











