دوہزار ماہی گیروں کو موثر ماہی گیری کے لیے موٹر بوٹ انجن فراہم کریں گے؛سینٹر فیصل سبزواری

11

کراچی،8جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے2 کہ ہزار ماہی گیروں کو موثر ماہی گیری کے لیے موٹر بوٹ انجن فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے  بدھ کو  یہاں عالمی یوم اوقیانوس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی  خطاب میں کیا۔وفاقی وزیر نے بحری امور کی وزارت کے خصوصی ایجنڈے کے طور پر بلیو اکانومی پالیسی اور روڈ میپ کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلیو اکانومی پر تفصیلی مطالعہ کرنے کے لئے عالمی بینک کی کوششوں کو سراہا جو مستقبل میں پالیسی سازی کے لئے یقینی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

وفاقی وزیر بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے  کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لئے ایک اہم اثاثہ کے طور پر ہمارے سمندر کی صلاحیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔انہوں  نے  کہا کہ  گوادر کے عوام کے لیے ہم نے تقریبا ً2ہزار ماہی گیروں سے وعدہ کیا ہے کہ  انہیں موثر ماہی گیری کے لیے 500 ملین روپے میں موٹر بوٹ انجن فراہم کریں گے۔ ہم انہیں اس سال کے آخر تک 267 ملین روپے کی لاگت کے ساتھ ایک جیٹی بھی فراہم کرنے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ماہی گیری اور بحری شعبے کی ترقی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے حکومت سندھ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں  نے بلیو اکانومی جیسے شعبے کی مزید تلاش کی ضرورت پر بھی زور دیا اور یہ بھی یقین دلایا کہ مستقبل میں بلیو اکانومی ڈویلپمنٹ وزارت کا خصوصی ایجنڈا ہوگا۔

بعد ازاں سینیٹر فیصل سبزواری نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا صحافیوں کے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی اور بلیو اکانومی، سمندری آلودگی اور کراچی کے دیگر امور کے حوالے سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا  جواب دیا ۔