ملتان ،09 (اے پی پی ):کمشنر نے مریصوں لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی اور کمشنر نے ہسپتال میں خیبر پختونخوا سے آئے مریض سے پشتو میں خیریت دریافت کی اور کہا جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں دستیاب مفت ادویات، سروسز بارے احکامات واضح آویزاں کئے جائیں
کمشنر عامر خٹک کی کینسر سنٹر کی مکمل بلڈنگ کی تکمیل بارے پلان طلب کر لیا اور کہا کینسر سنٹر میں اسامیوں پارے حکومت پنجاب کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا کہ کینسر سنٹر میں مفت ادویات، مفت ریڈیشن تھراپی کی جارہی ہے اور کہا گراؤنڈ فلور مکمل، 65 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے اور انہوں نے کہا کہ کینسر سنٹر فیز 1 کی تکمیل بارے پلان کمشنر آفس بھجوایا جائے گا ڈاکٹر احمد اعجاز نے کہا کہ کینسر سنٹر کی پوری عمارت 5 منزلہ، 2 فیز میں مکمل کی جائے گی اور کہا پنجاب بھر میں لینیر ایسکیلیٹر مشین صرف کینسر سنٹر نشتر ہسپتال میں انسٹال ہے۔











