اوکاڑہ؛کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ

11

اوکاڑہ،10 جون (اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید  نے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا او ر ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانےو الی سہولیات اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی افادیت اسی صورت ظاہر ہو سکتی ہے جب یہاں علاج و معالجہ کے لئے آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات دستیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ ،ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں ۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔