اسلام آباد،10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2022-23ء کا 9500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں کہا کہ
بجٹ 2022-23ء میں ایچ ای سی کیلئے 65 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 44 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔











