رواں مالی سال 5100 ارب روپے کا مالی خسارہ متوقع، بجلی کا گردشی قرضہ 2500ارب ہو گیا ؛ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

9

اسلام آباد،10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2022-23ء کا 9500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔   جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں   کہا ہے کہ  رواں مالی سال 5100 ارب روپے کا مالی خسارہ متوقع، بجلی کا گردشی قرضہ 2500ارب  ہو گیا۔