اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کی یہ ترجیح نہیں ہے کہ وہ سابق حکومت کے خلاف مقدمات قائم کریں، عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل تھی اور ان کے بہت سارے لوگ خوردبرد میں ملوث ہیں، رنگ روڈ، گندم اور چینی کی کم قیمت پر برآمد اور مہنگے داموں درآمد، توشہ خانے کے تحائف بیچنے سمیت کئی کیسز ہیں لیکن اگر میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام چھوڑ کر اس کے پیچھے لگ جائوں تو میرا کام کون کرے گا۔











