جیلوں میں اصلاحات ترجیح ہے معمولی جرائم کے قیدیوں کی پیرول پر رہائی سے جیلوں سے بوجھ کم ہوسکے گا، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

8

کوئٹہ، 13 جون (اے پی پی): جیلوں اصلاحات ترجیح ہے۔ معمولی جرائم کے قیدیوں کی پیرول پر رہائی سے جیلوں سے بوجھ کم ہوسکے گا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی صدارت میں جیل اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شجاع حسین کھوسہ پیرول کمیٹی کی سفارشات پر بریفینگ دی۔ وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ پیرول پر رہائی کا فائدہ سنگین جرائم کے قیدیوں کو نہیں دیا جاسکتا۔ سماجی تنظیموں کے معاونت سے قیدیوں کی اصلاح کے پروگرامز شروع کئے جاسکتے ہیں۔ خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام ، صوبائی محتسب نذر بلوچ، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب غلام سرور بروہی، آئی جی جیل نے اپنے اداروں کی کارکردگی سے اجلاس کو آگاہ کیا۔