ملتان، 14 جون(اے پی پی): نادر چھٹہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے آٹے پر تاریخی سبسڈی دی۔ یہ بات انہوں نے اپنے زیر صدارت محکمہ خوراک کے اجلاس میں کہی اور سستے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے احکامات بھی دئیے۔
پنجاب سیکرٹری فوڈ نادر چھٹہ نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ڈویژن میں 1250 آٹا سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ،گنجان آباد علاقوں میں آٹا سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جائے اور کہا سرکاری کوٹہ کی عدم فراہمی پر فلور ملز کا لائسنس کینسل کیا جائے اور آٹا و گندم کی سملگنگ روکنے کیلئے ناکہ بندی یقینی بنائی جائے ۔
اجلاس میں آٹے سپلائی کی صورتحال اور سبسڈی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔











