ہر اس پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے گا ، ڈی پی او نصیب اللہ خان

27

پاکپتن، 14 جون(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہر اس پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے گا ، مظلوم کی دادرسی اور ظالم کے خلاف کاروائی نہ کرے گا ۔ عوام الناس کو بھی چاہیے کی جھوٹی درخواست بازی سے پرہیز کریں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی میں پولیس کا ساتھ دیں۔

ان خیالات  کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان نے ڈی پی او آفس پاکپتن میں آئے سائلین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے لوگوں سے انکے مسائل سنے اور انہیں مکمل میرٹ اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔