فیصل آباد، 14 جون (اے پی پی):سول ہسپتال فیصل آبادکے تھیلیسیمیا سنٹر میں تقریباً ایک ہزار بچہ رجسٹرڈ ہے جنہیں خون کے عطیات فراہم کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر عظمیٰ انچارج بلڈ بینک تھیلیسیمیا سنٹرسول ہسپتال فیصل آبادنے بتایا کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح 14 جون کو پاکستان میں بھی خون کا عالمی دن منایا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ خون کا عالمی دن اس مقصد کے تحت منایا جاتا ہے کہ اگر ہم صحت مند ہیں اور ہمیں ہیپا ٹائٹس وغیرہ جیسی کوئی بیماری نہیں اور ہمارا وزن 50کلو سے زیادہ ہے تو ہمیں خود بھی خون کا عطیہ دینا چاہیے اور خون کے عطیات کے مشن کو پروموٹ بھی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی بچانے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ضرورتمندمریض بچوں کوخون کا عطیہ ضرور کرنا چاہیے کیونکہ یہ خون کسی لیبارٹری یا میڈیکل سٹور سے نہیں ملتا جس سے بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں بھی کہا گیا ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے میں ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔











