اپر چترال میں نو منتحب چئیرمین، ویلیج چئیرمین، کونسلرز اور لیڈی کونسلرز کی حلف برداری تقریب منعقد

21

 

چترال۔21جون  (اے پی پی):ضلع اپر چترال کے ایک سرکاری ہوٹل میں نو منتحب چئیرمین، ویلیج چئیرمین، کونسلرز اور لیڈی کونسلرز کی حلف برداری تقریب منعقد ۔ تقریب حلف برداری پر مہمان حصوصی ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی نے  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے تحصیل مستوج کے نو منتحب چئیرمین سردار حاکم  اور تحصیل تورکہو ملکہو کے چئیرمین جمشید میر سے حلف لیا۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر عدنان  نے  ویلیج چیئرمین سے حلف لیا اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نے  ویلیج کونسل اراکین اور خواتین کونسلرز سے حلف لیا۔ تقریب میں تحصیل چئیرمین کے دو  اراکین سے حلف لیا گیا، تحصیل مستوج  کے 17  ویلیج کونسل کے چئیرمین، 102ویلیج کونسل ممبرز  سے  حلف لیا گیا، اسی طرح تحصیل ملکہو تورکہو کے 22 ویلج کونسل چئیرمین،  ویلیج کونسل ممبرز اور خواتین کونسلرز  سے بھی حلف لیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب سے دونوں  نو منتحب چئیرمین  نے بھی اظہار خیال کیا اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو یقین دہائی کرائی کہ وہ ان کے توقعات پر پورا پورا اتریں گے۔اس موقع پر  خواتین کونسلرز نےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نو منتحب چئیرمین اور کونسلرز سے بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں  مل کر چترال کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے اور عوام کی بے لوث خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ اسی طرح ایک تقریب ضلع لوئیر چترال کے تحصیل چترال اور تحصیل دروش  میں بھی منعقد ہوئی   جس میں نو منتحب چئیرمین اور کونسلرز سے حلف لیا گیا۔