پشاور، 24جون(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 نے خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کرلیا ہے۔
ریسکیو1122 کا میڈیکل کیمپ ضلع خوست میں واقع ائیرپورٹ میں قائم کیا گیا، جہاں ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا ہے کہ دورز دراز علاقوں سے لائے گئے زلزلہ متاثرین کے 35 سے 40 افراد کو ابھی تک امداد فراہم کی گئی، اس مقصد کیلئے ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنیشنز سمیت طبی امداد میں استعمال ہونے والی ادویات و سامان موجودہے۔
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ زلزلہ متاثرین میں شدید زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ریسکیو1122 ایمبولینس میں پاکستان منتقل کیا جائیگا۔











