اوکاڑہ؛نیو ہوم سوسائٹی کے ایک گھر میں آتشزدگی، ریسکیو 1122نے بروقت قابو پالیا

18

اوکاڑہ،25 جون(اے پی پی): نواحی علاقہ اکبر روڈ نیو ہوم سوسائٹی کے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق صبح صادق کے وقت گھر والے سو رہے تھے تو نامعلوم وجہ سے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی دو فائر وہیکلز اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔  ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر لاکھوں روپے مالیت اور انمول جانوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔