میرپورخاص،25جون ( اے پی پی): ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کو متعلقہ سامان کی ترسیل شروع کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مرکز سے تمام الیکشن سامان کی ترسیل خوش اسلوبی سے جاری ہے، پولنگ اسٹیشنوں میں ہدایات سے متعلق متعلقہ بینر اور پلے کارڈز چسپاں کردیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ابتک بلدیاتی الیکشن کیلئے سخت حفاطتی انتظامات کے تحت پچاس فیصد سے زاٸد متعلقہ سازو سامان کی ترسیل شفاف ماحول میں مکمل کرچکی ہے۔
سندھ میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کل 26 جون سے شروع ہوگا۔بلدیاتی حکومتوں کو 4 حصوں میں ضلع اور تعلقہ کاؤنسل، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت تقسیم کیا گیا ہے۔
22 یونین کمیٹیز پر مشتمل 3 لاکھ 50 ہزار آبادی والے شہر میرپورخاص کو میر شیر محمد خان تالپور اور سید خادم علی شاہ ٹاٶن میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔











