لاہور ،27 جون ( اے پی پی ): وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے قومی وسائل سے کھلواڑ کیا ۔پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی تحریک انصاف حکومت ک نااہلی کے باعث ناصرف منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا بلکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچا منصوبے کی تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا عوامی اہمیت کے اس منصوبے پر دن رات کام کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ پر اعلی سطح سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لیبز کے لئے ضروری مشیزی اور آلات کی خریداری کے کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھرتی کے لئے سیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیئے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کو اکتوبر تک فنکشنل کرنے کے لئے پوری کوشش کی جائےہر 15 روز بعد میں خود پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لوں گامنصوبے کو رواں برس مکمل کرکے ہر صورت فنکشنل کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پراجیکٹ کو مکمل اور فنکشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دے دی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے کے نظرثانی شدہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔











