لوک ورثہ، ثقافت اور زبان سے قریب تر ہونے کی ضرورت ہے، وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

19

اسلام آباد، 27 جون ( اےپی پی):وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ لوک ورثہ، ثقافت اور زبان سے قریب تر ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبان کو فروغ دینے کیلئے حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مکمل معاونت کرے گی ۔ نصاب کے ذریعے نئی نسل کا تعلق زبان و ثقافت سے استوار کرنا ہوگا۔