ملتان، 28 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد ڈینگی لاروے کی افزائشِ کا خدشہ ہے ، محکمہ صحت سمیت ضلعی محکمے بھرپور انسداد ڈینگی مہم چلائیں۔
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھر گھر فیلڈ ٹیمیں سکریننگ کے ذریعے ڈینگی لاروے کی تلفی کریں۔انہوں نے کہا کہ کمرشل عمارات میں ڈینگی لاروا ملنے پر مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا اینڈرایڈ آن لائن سسٹم کے تحت ڈینگی مہم کی سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائیں۔











