سیکرٹری تحفظ ماحولیات کی زیر صدارت ٹائون ریسپانس ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس

32

لاہور، 30 جون ( اے پی پی ): سیکرٹری تحفظ ماحولیات کی زیر صدارت ٹائون ریسپانس ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے سی کینٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہاکہ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی سو فیصد کوریج یقینی بنائی جائے۔ہفتہ وار اجلاس میں صرف فوکل پرسنز ہی شرکت کریں گے انسداد ڈینگی مہم  بارے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہن  ہاٹ اسپاٹس کی سو فیصد کوریج یقینی بنائ جائے وضع کردہ پلان کے مطابق عملدرآمد کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے اور  لاروا تلف ہونے کی تصاویر اپنی اپنی یا پی اینڈ ڈی پی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نسیم الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد بشیر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔