غذر، یکم جولائی ( اےپی پی): دنیا کےبلند ترین پولو گرونڈ شندور میں سالانہ تین روزہ فیسٹول آج سے شروع ہوا، پہلے روز پولو کے دو مقابلے ہوئے، پہلا مقابلہ لاسپور چترال اور غذر کی ٹیم کے درمیان ہوا جبکہ دوسرا مقابلہ چترال ڈی اور گلگت بلتستان ڈی کے درمیان ہوا۔ دنیاکے بلند ترین پولو گرونڈ شندور میں پولوٹورنامنٹ کے پہلے دن پہلا میچ میں لاسپور چترال کی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 8 گول کرکے غذر کی ٹیم کو شکشت دے دی جبکہ دوسرے میچ میں چترال ڈی اور گلگت بلتستان ڈی کے ہوا جس میں چترال ڈی نے 6 کے مقابلے میں 7 گول کرکے میچ جیت لیا۔











