ڈینگی سے بچاؤ کا عالمی دن؛ جلال پورپیروالہ میں  آگاہی واک کا اہتمام، حفاظتی تدابیر سے متعلق پمفلٹ تقسیم کے گئے

49

جلال پورپیروالہ،02 جولائی (اے پی پی):دنیا بھر کی طرح جلال پورپیروالہ میں بھی ڈینگی سے بچاؤ کے عالمی دن منایا گیا، ڈینگی کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام، ریسکیو، محکمہ لائیوسٹاک، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے اشتراک سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈینگی سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر سے متعلق پمفلٹ بھی شہریوں میں تقسیم کے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر میں یا گھروں کے باہر گندگی اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھروں سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے یہ وائرس گنجان آباد اور نیم گنجان آباد علاقوں میں زیادہ تر پایا جاتا ہے اس کے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمشید اختر ،انچارج ٹریفک پولیس سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔