رینالہ خورد،2جولائی(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیا اللہ کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا ،واک اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوکر شیرگڑھ راجباہ ٹوایل پل پر اختتام پذیر ہوئی، ڈینگی واک میں محکمہ ہیلتھ،پیرامیڈیکل سٹاف،ریسکیو 1122،محکمہ بلدیہ اور ایجوکیشن کے افسران اور ٹیچرز نے حصہ لیا۔واک میں ڈینگی سے کیسے بچا جاسکتا ہے اس حوالے سے عوام میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔











