فتح جنگ؛کاشتکاران میں انعامات تقسیم، پہلا انعام کاشتکار نورمحمد کو دیا گیا

11

اٹک،07 جولائی( اے پی پی ):  فتح جنگ میں گندم کے انعامی مقابلہ کے سلسلہ میں کاشتکاران میں انعامات تقسیم کیے گئے،پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے  کاشتکار نورمحمد تحصیل فتح جنگ اور محمد علی تحصیل جنڈ کو بالترتیب تین لاکھ اور دو لاکھ کے نقد انعامات دیئے گئے۔

 تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے حصول کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے اور ملک کی غذائی ضروریات احسن طریقے سے پوری ہو سکیں۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اٹک شکیل احمد ،جنڈ اور فتح جنگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے بھی شرکت کی۔