گزشتہ حکومت نے گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی؛وزیرمملکت مصدق ملک

14

اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی): وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے جمعرات کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سابق حکومت نے بروقت سستی گیس نہیں خریدی،  اب گیس کے نرخ بہت بڑھ چکے ہیں جبکہ گزشتہ حکومت نے گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی بھی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ کو تجویز دیں گے کہ پاکستان کے 50 فیصد غریب لوگوں کیلئےگیس کی قیمت نہ بڑھائی جائے۔