جہلم ،08جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں پنجاب میں تعلیم کو تباہ کر دیا گیا، صحت کے نظام کو تباہ کر دیا گیا، سرکاری ہسپتالوں میں غریب کا مفت علاج اور مفت ادویات ملتی تھیں لیکن سابقہ دور حکومت میں ان سرکاری ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرح بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سطح پر معیشت کو درست کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔











