اسلام آباد،08جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے جمعہ کو یہاں شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسلامی تحریک پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت طے پا گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے ،گذشتہ روز اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں مفاہمت عمل میں آئی ہے ،آنے والے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ، یہ مفاہمت مسلم لیگ ن کے لئے اور پاکستان کے لئے ایک مثبت پیشرفت ہے ۔











