ملتان؛ منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی زیر صدارت اجلاس، ضمنی انتخابات ،مون سون بارشوں اور کراؤن فیلئیرز کی مرمت کا جائزہ لیا گیا

7

ملتان، 17 جولائی (اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی زیر صدارت اتوار کے روز پیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز شریک ہوئے اور اجلاس میں ضمنی انتخابات ،مون سون بارشوں اور کراؤن فیلئیرز کی مرمت کا جائزہ لیا گیا ۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیوریج ساؤتھ ،سنٹرل ڈویژنوں کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج کو کراؤن فیلئیر کے مقامات پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے  اور  کراون فیلیئر کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی  گئی ۔