کلرسیداں؛حلقہ پی پی 7میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا

9

کلرسیداں،17جولائی(اے پی پی):حلقہ پی پی 7 کلرسیداں/کہوٹہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 119 پر پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر نے کاسٹ کیا۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 119 سابق ڈی جی  آئی ایس آئی جنرل(ر) ظہیر الاسلام کا بھی پولنگ اسٹیشن ہے جہاں وہ کچھ دیر بعد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ضمنی انتخابات کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔