صوبائی اسمبلی فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی67022 ووٹ لیکر کامیاب

15

فیصل آباد،18جولائی(اے پی پی): صوبائی اسمبلی فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی نے 67022 ووٹ لیکر میدان مارلیاجبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوارمحمد اجمل چیمہ 54266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ریٹرننگ آفیسرپی پی 97 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون فیصل آبادباسل اکرم کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق کل 255884 میں سے 133819 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 1482 ووٹ مسترد کردیئے گئے نیز ٹرن آؤٹ 52.3 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی نے 67022 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمداجمل چیمہ 54266 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک لبیک کے امیدوار نوید شفیع 7696 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔علاوہ ازیں مذکورہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار علی احمد گورایہ نے 966 ووٹ لئے۔