محکمہ صحت ہرنائی کا سیلاب سے متاثرہ گاؤں کلی مرزا اور کلی لعل حان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

27

ہرنائی,18جولائی  (اے پی پی):سیکرٹری صحت بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا  جس میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمسعود خان ترین نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب کے بعد لوگوں میں دست الٹی کی بیماریاں پھیل جاتی ہے جس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ گاؤں کلی مرزا اور کلی لعل حان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جہاں پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے متاثرہ علاقے میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم  کی ۔  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمسعود خان ترین نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ 150مریضوں کا معائنہ کیا اور انھیں ادویات فراہم کی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت لوگوں کو گھر کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلارہے ہیں اور اس  کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت ہرنائی قدرتی آفات میں اپنے عوام کے ساتھ ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مسعود خان ترین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسہال اور ہیضہ سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں کھانے کے تمام اشیاء  اچھی طرح صاف کر کے اور پینے کا پانی ابال کر پینا چاہیئے اپنے اور اپنے خاندان کی صحت کی تحفظ کے لئے محکمہ صحت ہرنائی کے جاری ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ایک صحت مند انسان صحت مند سوچ اور صحت مند معاشرے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ڈاکٹر مسعود ترین نے کہاکہ مون سون کے آغاز میں ہی محکمہ صحت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی ہدایت پر محکمہ صحت ہرنائی نے ایمرجنسی کانفاذ کیاگیا ہے اور ضلع بھرمیں محکمہ صحت کے مراکز صحت میں عوام کو طبی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کی جارہی ہیں