یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات کاانعقاد قابل تحسین ہے؛ انٹر نیشنل کبڈی ریفری ترس محی الدین

17

ملتان 19 جولائی (اے پی پی): انٹر نیشنل کبڈی ریفری اور ڈاریکٹر سپورٹس بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ترس محی الدین نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام کی 75ویں  سالگرہ منانے جارہا ہے،  یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات کاانعقاد قابل تحسین ہے،نوجوان نسل کو آزادی کے سفر کی داستان سے آگاہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ریفری کبڈی اور ڈاریکٹر سپورٹس بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ترس محی الدین نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان انڈیپنڈیس کے سلسلہ میں ملتان اور خانیوال کی کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف بھی موجود تھے۔

  کھیلے گئے کبڈی میچ میں خانیوال کی کبڈی ٹیم نے کوچ طارق پہلوان اور کپتان فاروق جٹ کی قیادت میں ملتان کی ٹیم جو کہ کوچ غصنفر راں اور کپتان خرم شہزاد کی زیر قیادت حصہ لے رہی تھی کو 28 کے مقابلہ میں 23 پوائنٹ سے ہراکر فتح حاصل کی جبکہ رسہ کشی میں ملتان ڈسڑکٹ نے پہلی اور خانیوال ڈسڑکٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔