خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،2 گرائنڈنگ یونٹس پر چھاپے ،ایف آئی آرز درج

7

ملتان، 20 جولائی(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شہراولیاء میں خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں 2 گرائنڈنگ یونٹس پر چھاپے مارے گئے اور جعلسازی کرنے پر مصالحہ جات گرائنڈنگ یونٹ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں ، کاروائی میں 320 کلو سرخ مرچیں، 107 کلو مصالحے، 25 کلو ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد ہوا ۔

شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 11 کلو مس برانڈڈ پیکنگ مٹیریل اور 5 پینگ مشین ضبط کرلی گئیں ہیں اور کہا یعقوب ٹاؤن میں واقع سپائسز گرائنڈنگ یونٹ میں جعلی پیکنگ کی جارہی تھی  اورمصالحہ جات کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال بھی کیا جارہا تھا اور کہا پروڈکشن ایریا میں گندگی، آلودہ جگہ پر خوراک کی سٹوریج پر معصوم شاہ روڈ پر گرائنڈنگ یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 شعیب خان جدون نے کہا خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کیلیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے اور  کہا فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل نہ کرنے والوں سے آ ہنے ہاتھوں سے نمٹیں گے۔