اوکاڑہ،23جولائی( اے پی پی): جی ٹی روڈ رینالہ خورد بائی پاس نزد راؤ پٹرولیم پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور ٹریلر میں پھنس گیا۔ ریسکیو 1122 رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ نے فوراً موقع پر پہنچ کر پھنسے ہوئے شخص کو ٹریلر سے نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔











