سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن  کی عاشورہ محرم کے لئے صفائی بارے ایکشن پلان کی منظوری

20

ملتان، 27جولائی(اے پی پی):سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیر حسن نے عاشورہ محرم کے لئے صفائی بارے ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔یکم محرم سے دس محرم تک جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی صفائی کے لئے ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔کمپنی ورکرز اور سپروائزی سٹاف کی 9  اور 10محرم کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

محرم الحرام کے موقع صفائی ایکشن پلان بارے سی ای او امیر حسن کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں  منیجرآپریشن انوارالحق،ڈپٹی منیجرز اور سیکٹر افسران نے  شرکت کی۔سی ای او امیرحسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان پر سو فیصد عمل کیا جائے اور جلوسوں اور مجالس کے  منتظمین  کے ساتھ مربوط رابطہ قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں15 سنٹر قائم کئے جائیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہر سیکٹر آفیسر اپنے علاقے میں قائم سنٹر کا انچارج ہوگا جبکہ ڈپٹی منیجر آپریشنز اپنے زون کا فوکل پرسن ہوگا ۔امیر حسن نے صفائی بارے شکایات کے فوری ازالے کے لئے کمپنی ہیڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کنٹرول روم میں رابطہ کے لئے1139 اور واٹس ایپ نمبر  9215555-0305 فعال ہیں۔محرم الحرام کے دوران  ملتان شہر میں 15مقامات پر سنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔یہ سنٹر نشتر، شاہین مارکیٹ،پاک گیٹ ، والڈ سٹی،گھنٹہ گھر،شمس آباد،چوک کمہاراں،پیراں غائب، جناح پارک،انصاری چوک،منظور آباد ،قاسم پور، ٹمبرمارکیٹ، رنگیل پور اور ڈبل پھاٹک کے ایریا میں قائم کئے جارہے ہیں۔