اوکاڑہ ؛ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس  

7

اوکاڑہ،27جولائی(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کاجائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کاوشیں وقت کا تقاضہ ہیں،حالیہ موسم میں مچھروں کی افزائش ڈینگی کے خطرات کو بڑھا رہی ہے، انسداد ڈینگی کا کام انتہائی احتیاط اور محنت طلب ذمہ داری ہے جس کے لئے کسی سطح پر غفلت اور لا پر واہی کی گنجائش نہیں اس لئے تمام سرکاری محکمے ویکٹر سر ویلنس اور صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سر ویلنس ،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی ،ہسپتالوں میں ڈینگی کے تشخیص اور ڈینگی وارڈز میں سہو لیات اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں تمام آوَٹ ڈوراور ان ڈور ٹیمیں ویکٹر سر ویلینس کے کام میں مصروف عمل ہیں تاہم عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں ،گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں ۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراخترحسین مہار، ڈاکٹر شاہد سلیم ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اوکاڑہ سٹی، ڈاکٹرذوالفقارایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ۔سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغر علی،سی ای او ایجوکیشن  سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔