جلالپورپیروالا؛ سی پی او ملتان سید خرم حیدر شہزاد  نے تھانہ صدر کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا

27

 جلالپورپیروالا، 27 جولائی (اے پی پی ):سی پی او ملتان سید خرم حیدر شہزاد نے  ایس ایس پی آپریشن ملتان حسام بن اقبال و دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اس دورے کے دوران انہوں نے تھانہ صدر جلالپورپیروالا کی نئی بننے والی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

 افتتاح کے بعد سی پی او ملتان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پولیس میں مزید اصلاحات کےلئے کوشاں ہیں تاکہ عوام کے تعاون سے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی صدر ملتان ہفتے میں  ایک دن عوامی سائل سننے کےلیے جلالپورپیروالا میں بیٹھیں گے تاکہ عوامی مسائل میں فوری کمی لائی جاسکے اور انصاف کو عوام کی دہلیز پر مہیا کیا جائے۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال سمیت  ،بارایسوسی ایشن نمائندگان ، پولیس و سرکاری اداروں کے آفیسران ،صحافیوں و سول سوسائٹی نمائندگان نے شرکت کی۔