جلالپورپیروالا؛ پولیس کی بروقت کارروائی، مختلف ورداتوںمیںمطلوب ملزم گرفتار

9

 جلالپورپیروالا،28 جولائی (اے پی پی ):پولیس نے درجنوں تھانوں کو مطلوب قتل،اقدام قتل،راہزنی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب خطرناک ڈکیت غلام علی عرف کالی ماتم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔

 میڈیا بریفنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد محمود بھٹی نے بتایا کہ ملزم تین سالوں سے درجنوں تھانوں کو مطلوب تھا اور عوام میں خوف وہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ آفیسران کی ہدایت پر عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، لوگ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ باہمی تعاون سے معاشرتی جرائم پر قابو پایا جاسکے۔