اوکاڑہ؛ عالمی یوم ہیپاٹائٹس کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد

25

اوکاڑہ،28جولائی(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی میں عالمی یوم ہیپاٹائٹس  کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا۔واک میں سی ای او ڈی ایچ اے اوکاڑہ کے تمام سٹاف، ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگرنے شرکت کی۔

سیمینار میں ڈاکٹر مہر اختر حسین بلوچ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اس پیغام کو کمیونٹی/سوسائٹی برائے آگاہی پہنچائیں۔