ماحولیاتی تبدیلی تیزی سے ساری دنیا میں آرہی ہے، وفاقی وزیر شیری رحمان

18

کراچی۔3اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بدھ کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی تیزی سے ساری دنیا میں آرہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عام طور پر ندی نالوں میں پانی بھرنے سے سیلاب آتا ہے تاہم بدقسمتی سے اس بار بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی مختصر، درمیانی اور طویل مدتی حل کے لیے تمام سفارشات پیش کرے گی۔ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے دوہرے وسائل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ اس مون سون کے دوران صرف کراچی میں تقریبا 600ً ملی میٹر بارش ہوئی۔