دیپالپور؛ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے  کیلئے  پولیس کا فلیگ مارچ

22

دیپالپور،05 اگست (اے پی پی ):محرم الحرام کے عشرہ میں امن و امان کو قائم رکھنے اور سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دیپالپور سرکل پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی دیپالپور سرکل حافظ خضر زمان نے کی۔ فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس سے شروع ہوا جو قائد اعظم چوک بصیر پور روڑ مدینہ چوک کچہری روڑ پاکپتن روڑ اور قصور روڑ سے ہوتا ہوا واپس ڈی ایس پی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

 ڈی ایس پی خضر زمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، محرم الحرام میں سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں جنہیں مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔