ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیجانب سےفلڈریلیف کیمپ کا اہتمام

14

ملتان، 5 اگست )اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپ کا اہتمام کیا گیا، فلڈ ریلیف کیمپ ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات محمد پور گھوٹا، قاسم بیلہ اور چاہ گرے والا میں لگایا گیا۔

 ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ لگانے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ لاوارث بچوں کو ریسکیو اور ان کا تحفظ یقینی بنانا تھا ، فلڈ ریلیف کیمپ کے دوران وہاں موجود بچوں اور بڑوں کو سیلاب سے محفوظ رہنے کے اقدامات بارے بتایا گیا ہے اور   شعبہ عوامی آگاہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔