سکھر,04اگست(اے پی پی) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے پاک فوج کے افسران کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے،مصیبت زدہ عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کا جائزہ لیتے ہوئے شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک وقوم کیلئے جان قربان کرنے والوں کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت جامع مسجد نبوی پر لسبیلہ کے شہدائ اور شہدائ پاک ارمی پاک پولیس اور حاجی محمد جاوید میمن کے والد حاجی محمد ہارون میمن کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ۔ ایس ایس ڈی چیرمین حاجی محمد جاوید میمن ضلعی صدر محمد رضوان قادری ،علمائ بورڈ کے رکن قاری محمد احمد قاسمی غلام مصطفیٰ قاری اعجاز احمد قادری علامہ عمر حسینی سجاد سلطانی بھی موجود تھے۔