شجاع آباد،08 اگست(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی ڈی ایس پی شجاع آباد سید رمیز بخاری کے ہمراہ محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے تحصیل بھر کے آفیسرز کے ساتھ ہنگامی میٹنگ، تمام آفیسرز کی چھٹیاں منسوخ، اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت تمام آفیسرز اپنا موبائل نمبر ON رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے تمام آفیسرز سے متعلقہ کاموں بارے بریفنگ لی محرم روٹس پر جاری ترقیاتی کاموں بارے بھی جائزہ لیا گیا جس پر چیف آفیسر عامر رؤف نے بتایا کہ روٹس پر تقریباً ہمارے کام مکمل ہوچکے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کیا۔











