عارف والا،08 اگست (اے پی پی ):9 ویں محرم الحرام کے سلسلہ میں علم پاک کا جلوس قبولہ روڈ پر رہائشگاہ ظہور شاہ سے برآمد ہوکر گلشن اقبال کالونی میں سخی ہائوس سے ہوتا ہوا مختلف مقرر کردہ راستوں سے گزر کر قبولہ چوک پہنچا جہاں پر نامور نوحہ خواں طارق حسین طاری و ہمنوا نے نوحہ خوانی کر کے عقیدت مند اہل بیت کے قلوب کو منور فرمایا جبکہ عزاداران نے ماتم کرکے پرسا دیا۔
بعد ازاں علم پاک کا جلوس جناح چوک سے گزر کر تھانہ بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے ۔











