تھرپارکر ،09 اگست(اے پی پی): ضلع میں آج بروز منگل یوم عاشورہ محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ یوم عاشورہ کی مناسبت سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی تھرپارکر کی ہدایات پر ڈی ایس پی اور انسپکٹرز جلوسوں و مجالس کا وزٹ کر رہے ہیں اور تھرپارکر پولیس اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ماتمی جلوس سخت حفاظتی حِصار میں پرامن طریقے سے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں۔ ضلع بھر میں ماتمی جلوس پر امن امان سے نکالے جا رہے ہیں جو شام کو چھ بجے تک اختتام پذیر ہونگے۔











