بورے والا، 12 اگست(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان سے 30 موٹر سائیکلوں پر مشتمل بائیکرز کے آزادی رائیڈرز مارچ کا بورے والا پہنچنے پر بائیکرز کلب نےاستقبال کیااور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
آزادی رائیڈرز کے گروپ لیڈر اور بائیکرز کا یہ کہنا تھا ہمارا قافلہ ڈیرہ غازی خان روانہ ہوا ہے جو ہیڈ سلیمانکی پہنچ کر جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرے گا، آزادی رائیڈ مارچ کا مقصد دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہے اور اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور کہا اس ملک کی حفاظت بھی ہم نے ہی کرنی ہے پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ بائیک رائیڈرز کا یہ آزادی مارچ پوری دنیا کو یہ پیغام دینے جارہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پوری قومی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اس ملک کی حفاظت کے لئے متحد ہے۔











