جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپورانداز اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

14

چنیوٹ،12 اگست( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر  نے کہا ہے کہ 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپورانداز اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

 یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے سبزہ زار میں ہو گی جہاں پرچم کشائی کی جائے گی، انہوں نے سی او ایجوکیشن کو بھی سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات سیمینارز منعقد کروانے کی ہدایت کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ کروائیں اورسبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور اس سلسلہ میں اپنے انتظامات کو مکمل کریں اور موسم کی مناسبت سے شجر کاری بھی کروائیں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ، سی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، سی اوز ایم سیز و دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔