قائد اعظم جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ان جیسی مخلص قیادت کی بدولت پاکستان حاصل ہوا ؛ریاض احمد چوہدری

7

لاہور،13 اگست ( اے پی پی ): تحریک آزادی پاکستان کے کارکن ریاض احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قائد اعظم جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ان جیسی مخلص قیادت کی بدولت پاکستان حاصل ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ریاض احمد چوہدری نے کہا کہ قائد اعظم کانگریس کے طرز عمل اور تعصبات کی وجہ سے ان سے الگ ہوئے اور جب الگ ہوئے تو بہت مایوس ہوئے اور پھر ملک چھوڑ کر انگلستان چلے گئے جہاں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کر لی ۔انہوں نے کہا کہ جب علامہ اقبال گول میز کانفرنس کے لیے انگلینڈ گئے تو ان کی قائد اعظم سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے قائد اعظم کو واپسی کے لیے مجبور کیا اور واپس آ کر آل انڈیا مسلم لیگ کی سربراہی سنبھالی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم واحد شخصیت ہیں جنہوں نے کما کے تعلیم حاصل کی اور اس پر عمل بھی کیا ہے ۔